سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نااہل کرے،اعتزاز احسن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نااہل کرے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 5،5 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا جائے۔ فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے والے تمام افراد کو توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کبھی بینچ میں نہیں بیٹھتا جب مجھ پر جانبداری کا شبہ ہو۔
Load/Hide Comments


