سردار یار محمد رند کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہوگی، جعفر مندوخیل

کوئٹہ (یو این اے) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بلوچستان سے پارٹی کو سپرائز دیں گے، مرکزی قیادت نے اہم ٹاسک سونپ دیا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بلوچستان سے سپرائز دے گی ہم بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سیٹ ایڈجسمنٹ کی جائے گی مجھے پارٹی کی مرکزی قیادت نے اہم ٹاسک سونپا ہے۔ انہوں کے کہا کہ رند قبیلے کے سربراہ سینئر سیاستدان سردار یارمحمد رند سے جلد مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے حوالے سے ملاقات کی جائے گی سردار یارمحمد رند کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں بہت جلدسردار یار محمد سے ملاقات کرکے باقاعد ہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی ہم بلوچستان کے اہم قبائلی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے جاری ہے مرکزی قیادت کی جانب سے مضبوط امیدواروں سے رابطہ کرکے شمولیت دینے کا ہدایت کی گئی ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت سابق وزیراعلی ڈاکٹر مالک بلوچ سے گزشتہ دنوں مریم نوازشریف نے اہم ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ،انتخابی اتحاد سمیت اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں