آصف زرداری نجی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں اور وہ نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے۔ گزشتہ کئی روز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں