کوئٹہ اور پشین کے شاپنگ مالز، بس اڈوں پر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے

کوئٹہ: موذی مرض پولیو کے خاتمے کا عزم، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کا عملہ عید کے دنوں میں بھی بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے کوئٹہ اور پشین کے شاپنگ مالز بس اڈوں میں ٹیمیں تعینات کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ عید کے دنوں میں پارکس میں بھی پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کرلیا گی ایمرجنسی جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ 20 جون سے ٹارگٹڈ انسداد پولیو مہم پشین اور کوئٹہ میں جاری ہے۔ جس کے دوران عید کی خریداری کے لئے آنے والے بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں اس سلسلے میں شہر کے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں اور بس اڈوں و ٹرانزٹ پوائنٹس پر 36 ٹیمیں تعینات کئے گئے ہیں،شاپنگ مالز و مارکیٹوں میں آج رات گئے تک پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری رہے گی، کوآرڈینیٹر ای او سی نے مزید کہا ہے کہ عید کے دنوں میں شہر کے مختلف پارکس میں بھی ٹیمیں موجود ہوں گی تاکہ وہاں آنے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو موذی مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جاسکیں۔ یہ سلسلہ 20 جون سے شروع کیا گیا تھا جو کہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ کوآرڈینیٹر ای او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئے آنے والے کیسز کی پیش نظر بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔ ہم اپنے بچوں کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ شاپنگ مالز مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر متعین انسداد پولیو کی ٹیموں کی ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں