پنجرہ پل پر ٹریفک حادثہ افسوسناک ہے، ہلاکتیں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے پنجرہ پل ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجرہ پل پر ہلاکتیں ہوئی ہیں یہ حکومت وقت کیلئے اور حکمرانوں کے لیئے سوالیہ نشان ہے پچھلے ڈیڑھ سال سے پنجرہ پل تماشہ بنا ہوا ہے۔ ایک پنجرہ پل کو نہیں بناسکتے اور آئے روز پنجرہ پل پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور آئے روز ٹریفک جام رہتی ہے، اس شدید گرمی میں بچوں بوڑھوں اور بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ حادثے میں ہماری ماﺅں بہنوں کی جس طرح لاشیں پڑھی تھیں یہ ایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ موجودہ حکمران اس کے ذمہ دار ہیں، نصیر آباد ڈویژن کے مسلط کردہ نمائندے ہیں۔ یہ ان کے لیے سوالیہ نشان ہے، جتنی محنت یہ بلدیاتی الیکشن میں کونسلران کی خرید وفروخت میں کررہے ہیں، اگر یہ اتنی محنت پنجرہ پل کے لیے اقدام اٹھاتے تو اس طرح کے واقعات نہ ہوتے۔ بلوچستان وسائل سے مالا مال وحدت ہے لیکن ہماری خواتین بچوں کیلئے ایک پل نصیب میں نہیں ہے۔ ژوب تا کراچی اور کوئٹہ تا جعفرآباد روڈ پر اب تک ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی پنجرہ پل کے لے اقدام اٹھائے ورنہ احتجاج کا راستہ ہی رہ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں