تربت، ٹریفک حادثے میں ایک شخص وڈھ اور سنجاوی میں دو افراد جاں بحق

کوئٹہ ( این این آئی) تربت میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق تربت کے علا قے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شعیب نا می شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں وڈھ اور سنجاوی میں 2مختلف واقعات میں بچے سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے دراخالہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ جواد احمد زخمی ہوگیا جسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اسی طرح سنجاوی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا اور نعش پہاڑوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش ہسپتال منتقل کردی نعشیں ضروری کاروائی بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں