مودی نے امریکی ارکان کو سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

نیو دہلی: بھارت نے ملک کے اندر مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کےلئے امریکی حکومت کے ایک پینل کے ارکان کو سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے اس سال اپریل میں ایک رپورٹ میں شہریت کے متنازعے قانون کے تحت مسلمان مخالف اقدامات اور اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے وحشیانہ تشدد کی مذمت کی تھی۔امریکی کمیشن نے اپنی سفارشات میں مودی حکومت کےخلاف پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ یہ کمیشن امریکی حکومت کا مشاورتی ادارہ ہے جو بیرون ملک مذہبی آزادی کا جائزہ لیتا ہے اور صدر، وزیر خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں