پسنی میں بلدیہ کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کا کم تنخواہوں کیخلاف احتجاج

گوادر (این این آئی) پسنی بلدیہ ڈیلی ویجز ملازمین کا 12000 کم اجرت پر احتجاج، ڈیڈ سال قبل بلوچستان اسمبلی کے دو قد آور شخصیت کی یقین دہانی کے بعد حسب روایت یقین دہانی اور تسلی کے بعد احتجاج ختم کرایا گیا، ہمیں 20 سال سے جھوٹی تسلیاں دی جاری ہیں، بلدیہ ڈیلی ویجز ملازمین کا بینرز ہاتھوں میں احتجاج۔تفصیلات کے مطابق پسنی بلدیہ ڈیلی ویجز ملازمین نے ہوشربا اور کمر تھوڑ مہنگائی میں ماہانہ کم اجرت ادائیگی کے سبب پسنی میونسپل کمیٹی کے سامنے بینرز اٹھاکر اپنے اجرت میں اضافہ سمیت مستقلی کے حوالے احتجاج ریکارڈ کیا جسے بعد ازاں چیہرمین پسنی کی یقین دہانی پر ایک بار پھر ملازمین نے احتجاج ختم کردیا ،واضع رہے کہ اس سے قبل جنوری 2022 کو بلوچستان کے دو قدآور شخصیت بلوچستان اسمبلی کے دو اہم رکن میر حمل کلمتی اور ثنا بلوچ نے پسنی پریس کلب کے سامنے یقین دہانی کراکر ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج ختم کروایا اور اس موقع پر ڈی گوادر جمیل احمد رند اور کمشنر مکران شبیر احمد مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے مگر ان کی بد نصیبی کہ اس دن سے لیکر آج تک انکی اجرت میں نہ اضافہ ہوا ، نہ وہ مستقل ہوئے اور نہ ہی اسمبلیوں میں ان کے حوالے آواز اٹھاکر قانون سازی کی گئی، پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین کے مطابق انہیں گزشتہ بیس سالون سے محض جھوٹی تسلیاں ہی دی جارہی ہیں مگر ہمارے مطالبات پر کسی قسم کا عملدرآمد دیکھنے کو نہیں ملتا جس کے سبب وہ شدید مایوسی کا شکار ہیں، واضع رہے کہ اس کم اجرت میں بھی بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کافی محنت اور جانفشانی کے ساتھ ہمیشہ سے اپنا فرائض سر انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں،دوسری جانب وفاقی سالانہ بجٹ میں ماہانہ اجرت 25 سے 35 ہزار تک کے اعلانات تو ہوتے ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہوتا،ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اس بجٹ سے قبل ملک میں مارچ2023 میں مہنگائی 35.4 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے کم اجرت پانے والے ملازمین کی قوت خرید پر نمایاں اثر پڑا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ ا?ف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (PILER) کے مطابق، ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد غیر ہنر مند ورکرز 25,000 روپے ماہانہ کی کم از کم اجرت وصول نہیں کر رہے، جو دس ماہ قبل دی گئی تھی۔مظاہرین کے مطابق پسنی سمیت ضلع بھر میں ڈیلی ویجز ملازمین اجرت کی کمی کی وجہ سے اکثریت کے لیے حالات زندگی خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے کہ بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو کم از کم اجرت کی ادائیگی کی جائے جو کہ ایک باوقار زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں