وفاقی حکومت بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، روبینہ عرفان

قلات (آن لائن) ممبر قومی اسمبلی وزیر اعظم پاکستان کی اسپیشل اسسٹنٹ روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کولیشن گورنمنٹ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ملک کے مسائل حل کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ حکومت پر بحال ہوا ہیں موجودہ حکومت بلوچستان پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں حکومت بلوچستان میں امن ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے زراعت کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہیں زراعت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیں پچھلے سال سیلاب نے زراعت کے شعبہ کو بری طرح متاثر کرکے زراعت کے شعبہ کو بہت نقصان پہنچایا غربت بے روزگاری کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہانہوں نے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں صحافی عوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرکے صوبے اور ملک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے لائیں اور مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیں صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہوں پریس کلب کو تمام ضروری سامان کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہا کہ صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے بلکہ صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے موجودہ دور علم اور ہنر کا ہیں نوجوان تعلیم حاصل کرکے تعلیم ہی کے ذریعہ ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں صوبے اور ملک کو تر قی دینے کا ذریعہ علم و سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ ہم علم و ہنر کے ذریعہ کرسکتے ہیں قلات سرد ترین علاقہ ہے گیس کی بندش کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے بات کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں