ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کا ڈسٹرکٹ اسپتال نصیر آباد کا دورہ

نصیر آباد (آن لائن) ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے نصیرآباد کا دورہ کیا۔ڈی ایچ او نصیرآبادآفس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر قاضی نور احمد بھی موجود تھے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ قاضی نور احمد نے ڈویژنل ای پی آئی ریسورس سنٹر کا بھی افتتاح کیا علاوہ ازیں نصیرآباد ڈویژن میں طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں مشکل حالات کے وقت ڈبلیو ایچ او نے جو یہاں کے مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کی وہ قابل ستائش ہے سیلاب کے دوران مختلف مہلک امراض کی ادویات کی فراہمی سے ضلع نصیرآباد میں مہلک امراض پر قابو پا لیا گیا اور بیماریوں کے تناسب میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی اس وقت ضلع نصیرآباد میں عوام کو ہیپاٹائٹس بی سی لیشمیا اور ملیریا سمیت دیگر امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے فوری طور پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے ڈبلیو ایچ او پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی نصیرآباد کی عوام کی مدد کرے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ DHOڈاکٹر سلیم رضا اور ڈاکٹر جبار سومرو نے بھی اپنے اپنے اضلاع میں درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ سب آفس بلوچستان ڈاکٹر اسفندیار شیرانی ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل آفیسر ای پی آئی اور ای او سی حب نصیرآباد کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر احمد کھوسہ ڈاکٹر یاسر بلوچ، ڈاکٹر DHO ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز فیصل اقبال کھوسہ، شاہجہان مینگل، ڈاکٹر قدیر ابڑو اور ڈاکٹر نصیر احمد سمیت دیگر موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا فریضہ ادا کر رہا ہے مختلف وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں نصیرآباد ڈویژن کے مختلف ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے نصیر آباد ڈویژن گرم ترین علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف سول ہسپتالوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ضلع استامحمد اور ضلع صحبت پور کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایکسرے مشین جبکہ استامحمد کے لیے ڈینٹل یونٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف یونٹس کا بھی جائزہ لیا ڈاکٹر زبیر احمد کھوسہ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے اس وقت گائینا کالوجسٹ اینستھیزیا سروس فراہم کی ہیں ڈبلیو ایچ او کی بدولت اب ضلع نصیرآباد کی حاملہ خواتین کو کسی دوسرے اضلاع میں جانے کی ضرورت نہیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں