ؓبلوچستان حکومت عوام کو سبز باغ دکھا کر زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صرف زبانی جمع خرچ کر کے ٹوئٹر اور واٹس اپ پر عوام کو سبز باغ دکھانے، میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کر کے عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں 5مہینے گزر جانے کے باوجود کینسر ہسپتال پر کام شروع نہیں ہوسکا ہے ہمار مطالبہ ہے کہ شیخ زید ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے باعث صورتحال سنگین ہے مگر حکومت کی جانب سے زبانی جمع خرچ کے ذریعے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر اس پر عملددرآمد نہیں ہوتا حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کونسا منصوبہ تکمیل تک پہنچایا ہے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کورونا وائرس کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور ٹوئٹر و وٹس ایپ سبز باغ اور خالی خولی نعرے بلند کئے جارہے ہیں تاہم عوام کو درپیش اصل مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی حکومت کی جانب سے فروری میں افتتاح کے بعد کینسر ہسپتال پر اب تک کام شروع نہیں ہوسکا ہے جو حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں