مراعات اور سہولیات کے ساتھ چیف جسٹس کی تنخواہ 17 لاکھ سے زیادہ ہے ، سینیٹر مشتاق احمد
اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ مراعات اور سہولیات کے ساتھ چیف جسٹس کی تنخواہ 17 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان خیالات کااظہار سینیٹر مشتاق احمد خان نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ، چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ چار ہزار اور دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار کا اضافہ ہوا ۔ مراعات اور سہولیات کے ساتھ چیف جسٹس کی تنخواہ 17 لاکھ سے بڑھ جاتی ہے کیا۔سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو پلاٹ الاٹمنٹ کے لیے بھی خطوط لکھ دیئے ہیں۔سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیاگیا،معاوضہ جات، سہولیات اور مراعات میں، ٹاپ ٹین کارکردگی میں دنیا میں 130نمبر کی عدلیہ۔ 21لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں اور اعلی عدلیہ اس وقت 3 ماہ کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں پر چلی گئی ۔ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بجائے اشرافیہ جمہوریہ پاکستان ہے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ٹویٹ کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالہ سے بدھ کے روز اخبارات میںچھپنے والی خبریں اور جاری نوٹیفکیشن کی کاپی بھی شیئر کی ہے ۔


