کوئٹہ میں ٹڈی دل کی یلغار سے شہری بھی خوف زدہ

کوئٹہ:بلو چستان کے دارلحکومت کو ئٹہ میں ٹڈی دل کے جتھوں کی یلغار سے ناصرف سر سبز و شاداب درخت برباد ہو گئے بلکہ لو گ بھی اتنی زیا دہ تعدادمیں ٹڈی دل دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں ٹڈدل کے جتھے عوام اور خاص کر زراعت سے وابستہ افراد کے لئے پریشانی کا با عث بنے ہو ئے ہیں بلکہ ٹڈی دل نے با غات اور فصلات کو بھی بری طرح متاثرکر رکھا ہے،یوں تو محکمہ زراعت کی جا نب سے صو بے کے مختلف اضلا ع میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اسپرے کی جا رہی ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی ٹڈی دل کی آ فت کم ہو نے کی بجا ئے بڑھ رہا ہے،جمعہ کے روز کو ئٹہ میں ٹڈی دل کے جتھوں کی یلغار نے جہاں سر سبز درختوں کو تبا ہ کیا وہاں اتنی زیا دہ ٹڈی دل دیکھ کر اہلیان شہر بھی خوف زدہ ہو گئے ہیں،واضح رہے بلو چستان میں کرونا کے عالمی وبا ء نے جہاں صنعت و تجا رت اور بارڈر و بارٹر ٹریڈ کو بریکس لگا دئیے ہیں وہاں ٹڈی دل کی آ فت نے زراعت و گلہ با نی جیسی پیدا واری شعبہ جا ت کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثبت کر دئیے ہیں،ما ہرین زراعت اور خود وزیر زراعت بلو چستان انجنیئرزمرک خان اچکزئی اس خد شہ کا اظہا ر کر تے رہے ہیں ما ہ رواں اور جو لا ئی میں ٹڈی دل کے مزید جتھے ہمسا ئیہ ممالک سے بلو چستان میں داخل ہوں گے جس سے یہاں کی زراعی شعبے سے وابستہ افراد کو بڑے پیما نے پر نقصا نا ت کا سامان ہو گا،وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ لو گ خوف زدہ نہ ہوں صو با ئی حکومت اور محکمہ زراعت ٹڈی دل کی آ فت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کرے گی،ٹڈی دل کے چیلنج سے نا صرف پا کستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک جن میں ایران، افغانستان، چا ئنا کو بھی سا منا ہے بلکہ اس سلسلے میں ان مما لک کے ما ہرین اور حکام ایک دوسرے سے رابطوں میں بھی ہیں تا ہم علما ء کرام ٹڈی دل کے ان حملوں کو اللہ کا عذاب کہہ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ امت کواجتما عی اور انفرادی تو بہ کر نے کی ضرورت ہے اس کے بغیر آ فات کاخا تمہ ممکن نہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں