ماشکیل فائر بریگیڈ کی سہولت سے محروم ،آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانا دشوار

ماشکیل(نامہ نگار) سیاسی رہنماء میر احسان الہی ریکی نے گزشتہ دن ماشکیل تیل منڈی کے واقعہ پہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی سطح کے بڑے بڑے نمائندوں کا تعلق ماشکیل سے ہے مگر بدقسمتی سے سینکڑوں حادثات اور عوامی مطالبے کے باوجود ایک فائر برگیڈ کا انتظام نہ ہوسکا جو کہ ہم سب کی بدقسمتی اور نمائندوں کی لاپرواہی ہے، انھوں نے کہا کہ ماشکیل شہر کا سب سے اہم اور بنیادی مسلہ بجلی کا ہے، چند ایک ٹرانسفارمر صرف اور صرف بندر بانٹ اور سیاسی رشوت کے طور پہ تقسیم کرنے کے علاوہ نمائندوں نے اس مسلہ پہ کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، گزشتہ پانچ سالوں میں اگر ہمارے نمائندے مخلص ہوتے باقائدہ ماشکیل شہر کےلئے بجلی کا از سر نو ماسٹر پلان تشکیل دیتے تاکہ بجلی کا مسلہ مستقل حل ہوجاتا مگر نمائندوں نے ماسٹر پلان کے بجائے اہلیان ماشکیل کو دو سے چار گھنٹے کا لوڈ شیڈنگ تحفے میں دیا ہے، انھوں نے کہا کہ اقتدار عارضی ہے آج کوئی اقتدار میں ہے کل وہ اقتدار سے باہر ہوسکتا ہے مگر جتنا بھی وقت جس بھی نمائندے کو ملے اسے چائیے کہ اپنے ٹھیکے ٹینڈر پرسنٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے کچھ بنیادی مسائل کی خیال داری بھی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں