کوئٹہ میں آباد قبائل اور زمیندار وں کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، قومی جرگہ بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی قومی جرگہ بلوچستان کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ میں آباد قبائل اور زمیندار وں کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے ، گونر بلوچستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان،کمانڈر 12 کور سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے تحفظات، اعتراضات اور سیٹلمنٹ کے نام پر جاری غیر قانونی اقدامات اور لینڈ مافیا کی قبضہ گیری کا نوٹس لیتے ہوئے عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کریں ۔یہ بات صوبائی قومی جرگہ بلوچستان کے عبدالرحمن بازئی ، ملک محمد اسلم، ملک عبدالمجید ، حضرت افغان ، حاجی مقصود نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صو بائی قومی جرگہ گزشتہ طویل عرصے سے کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں آباد قبائل اور زمیندار ان کی جدی پشتی ارضیات کے حق ملکیت کو تسلیم کرنے کی جدو جہد کرتی چلی آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چشمہ آچوزئی میں آباد قبائل کے ہزاروں ایکڑ اراضی چشمہ آچوز ئی محال ھوز گئی میں قبائل وزمینداروں کو اعتماد میں لئے قبائل کے حقوق پر زبر دستی غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کیو ڈی اے اور لینڈ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ اور دن دھاڑے قبائلوں کی حقوق پر قبضہ گیری نا قابل برداشت عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا گروہوں کے ساتھ ملکر ضلع کوئٹہ کے مختلف موضع جات ہنہ اوڑک شمالی میں سیٹلمنٹ کی ملی بھگت سے بندوبست کے عمل میں بہت سی بے قاعدگیاں کی گئی ہے اور ایک سازش کے تحت سیٹلمنٹ کے قانون کے بر عکس ریکارڈ کو زمینداران سے خفیہ رکھا گیا جس سے علاقے کے لوگوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمینداران اغبرگ اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ قانون اور 45-1941 کے ریکارڈ کے برعکس غیر متعلقہ لوگوں کے نام زمین درج کریں۔انہوں نے کہاکہ کلی سرہ خولہ، کچلاک ملازئی، کچلاک اور کرانی سادات سمیت مختلف علاقوں میں بندوبست کے ذریعے گروہوں اور مختلف ناموں پر غیر قانونی غیر اخلاقی اندراجات دیر پا ثابت نہیں ہوگی۔انہوں نے گورنر بلوچستان ،وزیراعلی بلوچستان ،کمانڈر 12کور بلوچستان، اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے تحفظات ،اعتراضات اورسیٹلمنٹ کے نام پر جاری غیر قانونی اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں