قیدیوں کیلئے ویڈیو کالنگ کا آغاز، رشتہ داروں کو ہفتے میں 2دفعہ کال کرسکیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل لاہورمیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرقیدیوں کیلئے ویڈیو کالنگ کا آغازکردیا۔ پنجاب کی باقی جیلوں میں بھی جلد قیدیوں کوویڈیوکالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔100 نوعمر قیدیوں کو ہفتے میں دو مرتبہ ویڈیو کالنگ کی سہولت میسرہوگی۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے جہاں ویڈیو کالنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کامیابی کے بعد پنجاب کی دیگرجیلوں میں بھی قیدیوں کوسہولت دینگے۔ پہلے مرحلے میں 100 قیدیوں کو اپنے گھر والوں سے بات کرنے کے لئے ویڈیوکالنگ کی سہولت دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد میاں نے پہلی ویڈیو کال کرکے سہولت کا افتتاح کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں