مستونگ، قلت آب کا بحران سنگین، شہر ی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

مستونگ:مستونگ شہر و گردونواح میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا عوام پانی کے ایک ایک بوند کو ترس گئے ٹیکرمافیاں کی من مانی ریٹ کم ہونے پر پانی کا سپلائی کرنا بند کردیا عوام گلیوں میں بالٹی لے کر سرگردان گومتے ہے مگر پانی میسر نہیں کیسکو نے بجلی لائینوں کو ٹوفیز کرکے عوام کو زلیل کردیاتفصیلات کے مطابق کیسکو کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی ٹو فیز کرنے سے پی ایچ ای کے واٹرسپلائی ٹیوب ویل بھی زد میں آگئے جس کے باعث شہر میں پینے کی پانی کا بحران شددت اختیار کرگیالوگ پانی کے حصول کیلئے دردر کی ٹوکرے کھانے پر مجبور ہوگئیہیں دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد واٹرسپلائی ٹینکرز کے نئے ریٹس مقرر کئے جس کے بعد ٹینکر مافیاں نے پانی کی سپلائی بند کردیا جس سے پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا جس کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہوچکھے ہیں۔عرصہ دراز سے مستونگ کے سٹی فیڈرز پر غیرقانونی طور پر کیسکو کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کو منسلک کیاگیاہے جن میں زیادہ تر غیرقانونی ٹیوب ویل کنیکشنز ہے جس کاکوئی رکارڈ نہیں ہے زرعی ٹیوب ویلوں کی وجہ سے سٹی کی بجلی ہمیشہ ٹوفیز کردی جاتی ہے جس سے واٹرسپلائی اسکیمات بھی زد میں آکر پانی بحران پیدا ہوجاتاہے۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں