یوکرین میں ماسکو کے فوجی آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر سرگئی سرووکین لاپتہ ہوگئے
ماسکو (این این آئی) روس کے اعلیٰ فوجی افسر سرگئی سرووکین پرائیویٹ ملیشیا ویگنر کی ماسکو کے خلاف بغاوت ختم کرنے کے بعد سے لاپتہ ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روسی قانون ساز نے کہا کہ یوکرین میں ماسکو کے فوجی آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر سرگئی سرووکین، جو ویگنر گروپ کی بغاوت کے بعد سے عوام میں نہیں دیکھے گئے وہ منظرعام سے غائب ہیں۔شامی اور چیچن تنازعات میں ان کی جارحانہ حکمت عملیوں کے لیےجنرل آرماجیڈن کے نام سے موسوم جنرل کو آخری بار اس وقت دیکھا گیا تھا جب انہوں نے ایک ویڈیو اپیل پوسٹ کی تھی جس میں ویگنر کے سربراہ سے روس میں اپنی بغاوت بند کرنے کا پیغام دیا گیا تھا۔روسی اسٹیٹ ڈوما ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ آندرے کارتاپولوف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہاکہ سرووکین اس وقت آرام کر رہیں اور فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments


