آبائی اراضیات کو غیر اقوام کے نام سیٹلمنٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سام خیل قبیلے کا مطالبہ
کوئٹہ (این این آئی) سام خیل قبیلے سے تعلق رکھنے ملک نور اللہ کاکڑ سام خیل نے کہا ہے کہ سام خیل قبیلے کی جدی پشتی ار اضیات کوغیر اقوام کے نام پر سیٹل کر نے کی اجازت کسی صورت نہیں دےں گے ،چیف جسٹس آف بلوچستان کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلوچستان، چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے مطالبہ ہے کہ ہماری جدی پشتی اراضیات کی سیٹلمنٹ کرکے قانون کے مطابق اراضیات ہمار ے نام پر کی جائیں بصورت دیگر ہم شاہراہوں کو بند کر نے پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو حاجی عبدلجبار کاکڑ سام خیل، گل محمد کاکڑ سام خیل، ملک نیار محمد کاکڑ سام خیل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سام خیل قبیلے کی اراضیات واقع محال سام خیل مو ضع ناوہ غنڈی تحصیل کچلاک ضلع کوئٹہ میں واقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2020ءمیں شروع ہو نے والی سیٹلمنٹ میں سام خیل قوم محکمہ ریوینیو بلو چستان کو کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں جس پر اب تک عمل در آمد نہیں کیا گیا اور جدی پشتی ار اضیات کوغیر اقوام کے نام پر سٹل کر نے کو کوشش کی جا رہی ہے جس سے ہماری حق تلفی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والی قد آوار شخصیات ہماری جدی پشتی اراضیات کو غیر اقوام کے نام پر کروانا چاہیے ہیں جنہیں ہم کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ہم اپنے جائز حقوق کی خاطر آواز بلند کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلوچستان، چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ سام خیل قبیلے کی اراضیات کو لینڈ مافیا کے قبضے سے واگزار اورجدی پشتی اراضیات کی سیٹلمنٹ کر نے ار اضیات قانون کے مطابق سام خیل قبیلے کے نام پر کی جائیں بصورت دیگر ہم قومی شاہراہوں کو بند کر نے پر مجبور ہوں۔


