سول ہسپتال کوئٹہ میں دوران کوریج نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر سیکورٹی گارڈز کا تشدد

کوئٹہ (یو این اے) سول ہسپتال کوئٹہ میں دوران کوریج نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر سیکورٹی گارڈز کی تشدد کیمرہ کو معمولی چھوٹیں آئیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے میڈیا چینل کے عملے پر تشدد کانوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی 92 نیوز کی ٹیم پر سول ہسپتال میں تشدد کے وقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں نجی ٹی چینل 92نیوز کی خاتون رپورٹر اقصیٰ میر اور کیمرہ عامر حسین کوریج کررہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ ز کی جانب سے کوریج سے منع کیاگیا اور بدتمیزی کی گئی بعدازاں تشدد بھی کیاگیا جس سے کیمرہ عامر حسین کومعمولی چھوٹیں آئیں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور کی جانب سے92 نیوز کی ٹیم پر سول ہسپتال میں تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کیمرہ مین عامر حسین اور رپورٹر اقصی میر کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے، تشدد کرنے والے گارڈ، اور دیگر اسٹاف کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیا ٹیموں اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی معمول بن گیا ہے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے سول اسپتال کوئٹہ میں 92 نیوز کی ٹیم پر سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے کہاکہ صحافی حضرات کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے واقعے میں ملوث سیکورٹی گارڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں