کرونا وائرس: ملک میں کرفیو لگایا جائے۔ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے پیرامیڈیکس کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے ناروا اقدامات کے خلاف سول ہسپتال میں پیرا میڈیکل کا احتجاجی کیمپ بد دستور جاری ہے۔ گزشتہ روز کیمپ جب رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ کی پریس کانفرنس جس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا گیا پر تفصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھلے ہیں جبکہ اس کے برعکس سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بدستور بند ہیں ۔ سول ہسپتال میں پیرامیڈکس بدستور مصائب سے دوچار ہیں بلوچستان بھر میں پیرامیڈکس اپنی جانوں کو ہاتھ پر رکھ کر کورونا وباء کے خلاف فرنٹ لائن ہیروز کا کردار ادا کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر طبی اہلکار وبا کے شکار ہو رہے ہیں بلوچستان میں محکمہ صحت کا قلمدان وزیراعلی کے پاس ہے اس صورتحال میں وزیراعلی جام کمال سے اپیل کرتے ہیں کہ پیرامیڈکس کے خلاف اٹھائے گئی اقدامات اور ان کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں