حکومت نے بلوچستان اسمبلی 31 جولائی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حکومت نے بلوچستان اسمبلی 31 جولائی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اسمبلی تحلیل پر مشاورت جاری ہے، نگراں حکومت کے قیام پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی وفاق کے ساتھ تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا، سندھ اسمبلی بھی 8 اگست کو تحلیل کرنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کئے جانے کا امکان ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی وفاق کے ساتھ تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ذرائع صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 7 اگست تک اسمبلی مدت کے کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور سیکرٹری اسمبلی کو اہم ہدایات مل گئی ہیں۔ سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا، 7 اگست تک اراکین صوبائی اسمبلی کا فائنل فوٹو سیشن ہوگا اور تمام ارکان کوکارکردگی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے، سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے آخری دنوں کا کا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں