پی پی ایچ آئی کے چار ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ6جون2022 کو صوبائی کابینہ نے بی ڈی اے کے ملازمین کو مستقبل کرنے کی منظوری دی تھی مگر اب تک ان ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی کے چار ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے پی پی ایچ آئی کے نئے تعینات چیف ایگزیکٹو کو عدالت عالیہ نے عہدے سے ہٹایا ہے جس کی سزا ملازمین کو دی جارہی ہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی اے کے ملازمین کومستقلی کے معاملہ کوآئندہ ہونے والے صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو ان کی ملازمتوں میں توسیع دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں