بولان مائننگ انٹر پرائزز کی آڑ میں ہمارے خاندان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، خضدار کے متاثرین کی پریس کانفرنس

خضدار (آن لائن) فیروزآباد کے رہائشی قبائلی شخصیات عبدالصمد مردوئی ،محمد یاسین مردوئی ،سعید احمد مردوئی ،امجد مردوئی نے کہا ہے کہ بولان مائننگ انٹر پرائزز کی آڑ میں ایک شخص ہمارے خاندان پر جو الزامات لگا کر ریلی اور مظاہرہ کیا ہے اس کے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں ،موصوف اسکول کے بچوں کے لئے آنے والے اسکالر شپ کے پیسے اپنی جیب میں ڈالکر جس کرپشن کی مثال قائم کی ہے اس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے کسی بھی وقت ہم میڈیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدا رپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اویس احمد مردوئی ،محمد یوسف مردوئی ،محمد الیاس مردوئی ،غلام فاروق ،حاجی محمد مردوئی ،حاجی احمد مردوئی ،عباس مردوئی،عبداللہ مردوئی ،یاسر مردوئی اور عبدالستار مردوئی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بولان مائننگ انٹر پرائزز کمپنی فیروز آباد میں عوام کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی اسکیمات دی ہیں ،ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے موبائل گاڑی فراہم کی ہے ،فیروز آباد سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا و طالبات کو سالانہ لاکھوں روپے کی اسکالر شب فراہم کرتی ہے جبکہ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے پر ہم بولان مائننگ انٹر پرائزز کمپنی کے آفسران کے مشکور ہے مگر ہ میں افسوس ہے ایک سرکاری ملازم کمپنی اور ہماری خاندان کو بلیک میل کرنے کے لئے روزانہ کوئی نہ کوئی ڈرامہ بازی کرتا ہے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکال کر بولان مائننگ انٹر پرائزز کمپنی کے گیٹ کے سامنے جو مظاہر ہ کیا گیا تھا اس مظاہرے میں ہمارے خاندان کے خلاف جو الزامات لگائے گئے تھے ہم نہ صرف اس عمل کی مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ موصوف ان الزامات کو ثابت کریں بصورت دیگر ہم قانون حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روان سال بولان مائننگ کمپنی کی جانب سے طلبا کے لئے جو اسکالر شب جاری کئے گئے تھے ان میں یہ موصوف بھی حصہ دار ٹہرے ہیں بچوں کے اسکالر شب کی رقم جیب میں ڈال کر جس کرپشن کا ارتکاب کیا ہے اس کے ثبوت ہم جلد میڈیا کے سامنے پیش کرینگے اور ہم جھالاوان ایکشن کمیٹی کے زمہ داران اور تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کو متوجہ کرتے ہوئے کہنا چاہتے ہیں کہ ادو حمید نامی یہ شخص اپنی زاتی مفادات کے حصول کے لئے ہمارے خاندان پر بے جا الزامات لگا رہا ہے اور ساتھ ہی بولان مائننگ کمپنی کو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو کسی صورت ہمارے لئے قابل قبول نہیں لہذا ہم کمشنر قلات ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر خضدار سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس سرکاری ملازم کو کنٹرول کریں جو بولان مائننگ کمپنی اور معزز شخصیات و خاندانوں کو بلیک میل کرنے کے لئے ریلیاں نکال کر بے جا الزامات لگا رہا ہے وگرنہ ہم ردعمل کا مظاہرہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں