محکمہ جنگلات اور امریکن قونصلیٹ کے تحت بلوچستان میں تین ہزار درخت لگانے کا منصوبہ مکمل

کوئٹہ (آئی این پی) محکمہ جنگلات بلوچستان اور امریکن قونصلیٹ کی جانب سے بلوچستان میں تین ہزار درخت لگانے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز منصوبے کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی تھے۔ ترجمان وزی اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی، چیف کنزویٹر محکمہ جنگلات نیاز خان کاکڑ، امریکن قونصلیٹ کے نمائندوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے، سر سبز بلوچستان ہی ہمیں مستقبل میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے، گزشتہ کئی سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بلوچستان اور خطے پر اثر انداز ہوئے ہیں، محکمہ جنگلات اور امریکن قونصلیٹ کا بلوچستان کو سر سبز بنانے سے متعلق اقدام قابل تعریف ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق پورے صوبے میں درخت لگائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں محکمہ جنگلات نے صوبے میں تاریخی شجرکاری مہم کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں