وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کی عزت نفس کی بحالی کیلئے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (آئی این پی ) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں نمایا ں کامیابی حاصل کر تے ہو ئے عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے تاریخ ساز فیصلے کئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے فیصلوں کو صوبے کی سیاسی تاریخ میں طویل مد ت تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دورس سوچ کے تحت ریکو ڈک کا تاریخی معاہدہ ہو ا بلکہ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے روزگار کا تحفظ کیا اور عوام کے روزگار اور انکی عزت نفس کی بحالی کے لئے غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کا انعقاد ہوا۔سرکاری امور کی برق رفتار انجام دہی سرکاری افسران پر غیر ضروری دباوَ کا خاتمہ اور افسران کی عزت نفس کا تحفظ کیا وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ایسے فیصلے کئے جنکا ماضی کی حکومتوں میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ماضی کی حکومتیں ایسے جرات مندانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی تھیںموجودہ دور حکومت میں پی ایس ایل کے کامیاب نمائشی میچ اور 19سال بعد قومی کھیلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔مثبت سرگرمیوں سے بلوچستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوا۔پی پی پی موڈ کے زریعہ بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز،ای ٹینڈرنگ سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبے یہ سب وزیراعلیٰ کی قیادت کے مرہون منت ہیںگزشتہ دو سالوں کے دوران وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمیشہ بلوچستان کے معاملات و امور میں ہر فورم پر ٹھوس اصولی اور جاندار موقف اختیار کیا۔وزیراعلیٰ کسی بھی قسم کے دباوَ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے ر ہے۔وزیراعلیٰ کے اس طرز قیادت کا اعتراف انکے اعلیٰ ظرف رکھنے والے سیاسی مخالفین بھی کرتے نظر آتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے منفی رجحان کا بھی خاتمہ کیا۔اپوزیشن کے حلقوں کے عوام کے لئے بھی خطیر ترقیاتی فنڈز فراہم کرکے برابری کی بنیاد پر صوبہ میں یکساں ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا۔موجودہ دور حکومت میں دو بجٹ پیش کئے گئے جنہیں صوبے کی تاریخ کے متوازن اور عوام دوست بجٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامہ آرائی احتجاج اور دھرنوں کی روایات انکے بجٹ سیشن کے دوران بالکل بھی نظر نہیں آئی۔وزیراعلیٰ نے اپنے خلاف تنقید کو بھی خندہ پیشانی سے لیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو سنا اور انکے موقف کی عزت کی۔مخالفین کے نہ صرف گلے شکوے اور ناراضگیاں دور کیں بلکہ کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی یا غیر ضروری تنگ کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دو سالہ دور میں ماضی کے ادوار حکومت کے نامکمل منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا۔کوئٹہ گرین بس سروس بھی اسکی مثال ہے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اہم صوبائی امور کی انجام دہی اور پالیسی ساز فیصلوں میں جس طرح سے اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو آن بورڈ رکھا اسکی نظیر نہیں ملتیانہوں نے ہمیشہ معیاری اور تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی کمزوریوں کو دور کیا۔وزیراعلیٰ نے سیاسی افہام و تفہیم کی فضا کے فروغ کے لیے اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا۔وزیراعلیٰ نے زمینی حقائق کے مطابق حکومت امور سرانجام دئیے۔وزیراعلیٰ نے نمود و نمائش اور مصنوعی چیزوں کو ترجیح دینے کے بجائے حقیقی مسائل کے حل پر زور دیا۔اب کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح عوامی نمائندے نہیں بلکہ عوام میں سے کوئی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں