بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد جمعرات کی سہ پہر چار بجے ہو گا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد 20 جولائی جمعرات کی سہ پہر چار بجے ہو گا۔ اجلاس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت و بہبود آبادی کی رپورٹ پیش اور 17جولائی 2023کی اسمبلی نشست میں باضابطہ شدہ تحریک التواءنمبر 1پر مجموعی عام بحث ہو گی جبکہ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے اکیڈ میز کی گرانٹ بڑ ھانے ،رکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے کمیو نٹی ڈو یلپمنٹ آفیسرز اور پلانگ آفیسرز کے سروس رولز میں ترمیم اور انکی آسامیوں کوبی پی ایس 16سے بی پی ایس 17میں اپ گریڈ کر نے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹسز پیش کریں گے ۔
Load/Hide Comments


