نواب ثنا زہری کی ہدایت پر پارٹی رہنماﺅں کے انجینئرنگ یونیورسٹی معاملے پر مذاکرات

خضدار( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی ذاتی دلچسپی کار گر ثابت ہوگئی۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں اسٹوڈنٹس اور ایڈ منسٹریٹو کے درمیان انتہائی گھمبیر اور تنازعات میں گہرا دیرینہ و اہم مسئلہ حل ہوگیا۔ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے نواب ثناءاللہ خان زہری کی ہدایت پر دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ طلباءاور انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیئے یہ بات چیت چند شرائط کی بنیاد پر کامیاب ہوگئے۔ جس کے تحت کنٹرولر امتحانات اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، طلباءکے ساتھ انتقامی کارروائیاں نہیں ہونگی ، جن طلباءکے پیپرز رہ گئے تھے وہ حالیہ امتحان کے فوری بعد لیئے جائیں گے۔ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں چیئر مین حاجی صلاح الدین زہری مذاکرات معاہدے کے ثالث اور گارنٹر ہیں۔ مذاکرات میں فریقین کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب خان بزنجو رجسٹرار خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر سید جلال شاہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضاءزہری اور انجینئر شبر نقوی جب کہ طلباءکی جانب سے طلباءایکشن کمیٹی کے چیئرمین عثمان شریک تھے فریقین اور ثالث نے معاہدے پر دستخط کیئے اور طلباءکا احتجاج ختم اور انہیں جوس پلایا گیا۔ وفد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری میر محمد اکبر جتک بابو الٰہی بخش زہری ضلعی قائمقام صدر قدیر احمد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری سٹی صدر جمیل قادر زہری ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نصراللہ شاہوانی صوبائی کونسل کے رکن میر عبدالحمید غلامانی انجینئر حبیب قادر زہری ماما عبدالرحیم خدرانی سینئر رہنماءعبدالمالک باجوئی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں