بلوچستان میں باپ کے آنے والے نومولودمعذور ہوں گے،حافظ حسین احمد

کوئٹہ(یو این اے ) جمعیت علمائے سلام کے سینئر رہنماحافظ حسین احمد نے کہاہ انتخابات میں اتحادی حکومت میں شامل 2جماعتوں کے تازہ بدلتے رویوں کی وجہ سے15 پارٹیاں بھی الیکشن میں اپنے منشور کے تحت میدان میں ہی اتریں گئیں کچھ جماعتوں کی دیمک زدہ بیساکیاں 9 مئی کے بعد گھل سڑ چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چھوڑنے والی 15پارٹیوں کا اپنے ہی اتحاد کے خاتمے کافیصلہ مستقبل میں ان کے لیے پچھتاوے کا باعث بن سکتا ہے بیساکیوں کے ذریعے بننے والی نومولود پارٹیاں پیدائشی طور پر سیاسی پولیو کی معذوری کا شکار ہوجاتی ہیں پنجاب اور پختونخوا کے بعد اب بلوچستان میں بھی باپ کے آنے والے نومولودمعذور ہوں شاید باپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پہ لانا بھول گیا تھا حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آئندہ حکومت کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ کچھڑی بنے گی اب تو نگرانوں کی نگرانی کرنے والے چاق وچوبند موجود ہیں وزیر اعظم بھی نگرانی والوں کی مرضی سے آئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں