بلوچستان کو دوبارہ 5سال کیلئے لیز پر دیا جارہا ہےاختر مینگل کو دیوار سے نہ لگایا جائے ،قومی اسمبلی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دوبارہ 5سال کے لیے لیز پر دیا جارہا ہے بلوچستان میں عوام کی حکومت کو بننے دیا جائے رکن اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ وڈھ میں حالات خراب ہیں۔اختر مینگل کو دیوار سے لگایا جارہاہے۔ اس کو روکا جائے۔ ہم 75سال سے گردش میں گھوم رہے ہیں تحریک انصاف پر مقدمات چلائیں مگر ان کے رشتے داروں کو اٹھا لیا جاتا ہے جب ان کی حکومت ہوگی تو اس کا ردعمل آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہاکہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں 2018میں اسٹیبلشمنٹ کا پسندیدہ امیدوار نہیں تھا وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئی اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے کہ بلوچستان میں عوام۔کی حکومت بنے دیا جائے جس پر عوام کا اعتماد ہو۔ بلوچستان کو دوبارہ 5سال کے لیے لیز پر دیا جارہاہے۔پسنی جیٹی کو بحال نہیں کرسکا یہ میری ناکامی ہے اس سے 35ہزار لوگوں کا روز گار متاثر ہواہے محسن داوڑ نے کہاکہ عتیق داوڑ کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا ہمارے علاقے میں ریاست کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔ پچھلے دو دن میں دو دھماکے ہوئے ہیں دونوں خودکش حملے تھے مگر سنجیدگی نہیں ہے۔ ٹانک کے رہائشی کو کشمور میں اغوائ کیا گیا اس کی کچے کے ڈاکوو¿ں نے تشدد کیا ہے اور ویڈیو جاری کی ہے۔ وڈھ میں حالات خراب ہیں۔اختر مینگل کو دیوار سے لگایا جارہاہے۔ اس کو روکا جائے۔ ہم 75سال سے گردش میں گھوم رہے ہیں تحریک انصاف پر مقدمات چلائیں مگر ان کے رشتے داروں کو اٹھا لیا جاتا ہے جب ان کی حکومت ہوگی تو اس کا ردعمل آئے گا۔ ہرنائی میں کوئلے کے کان کنوں پر حملے ہورہے ہیں ایف سی کو 320روپے فی ٹن لے رہے تھے حالات ٹھیک تھےبجب معائدہ ختم ہوگیا تو حملے شروع ہوگئے۔ ریاست بھتہ لے رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے پارلیمانی سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو نے توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ دوائیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور مہنگائی ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ادویات کی قیمت بھی کم کریں گے۔ ادوایات کی دستیابی ممکن بنارہے ہیں۔ پچھلی حکومت کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ کوشش ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں