صادق سنجرانی اور گورنر بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو
کوئٹہ (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں امن و امان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں امن و امان کے حالات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، رکن قومی اسمبلی نوبزادہ خالد مگسی اور سینیٹر عبدالقادر بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments


