پشاور،لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

پشاور, لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔لڑکی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچپن سے ہی مردوں کی زندگی بسر کر رہی ہوں، اب آگے زندگی گزارنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جنس تبدیل کرلوں، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے عدالت آئی ہوں، میرا نام ساری دستاویزات میں تبدیل کیا جائے اور آپریشن بھی سرکاری اسپتال میں سرکاری خرچ پر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں