بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی سے شاہراہیں بند، متعلقہ ادارے الرٹ
کوئٹہ (این این آئی) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری، کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیا نی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی، خضدار، شیرانی، اوستہ محمد، زیارت کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان، با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، آواران ، ودار ، پسنی ، تربت،پنجگور ، اوتھل اورکیچ میں آندھی ،تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد ندی نالوں میں طغیا نی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ جبکہ دوسری جانب سے موسلادھار بارش کے بعدگرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ( اتوار ) کو کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ،قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان، با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، آواران ، گودار ، پسنی ،تربت،پنجگوراورکیچ میں آندھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔


