وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واشک کے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع واشک میں جاری بارشوں کے متاثرین کی فوری امداد کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے واشک کے لیئے خوراک اور دیگر اشیا پر مشتمل امدادی سامان واشک پہنچایا گیا جسے ضلعی انتظامیہ نے متاثرین میں تقسیم کیا۔
Load/Hide Comments


