کیو ڈی اے ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر نوکریوں سے نکالنا قابل مذمت ہے، ایپکا

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کیمطابق ایپکا بلوچستان کے صدرداد محمد بلوچ ڈویژنل صدر ایپکا کوئیٹہ رحمت اللہ زھری نے کیو ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اپنے حقوق کیلے آواز بلند کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہاہیکہ ایپکا کسی کو ملازمین کے بچوں کے منہ سے نوالے چیننے کی اجازت نہیں دیگی انہوں نے کہاکہ کیو ڈی اے انتظامیہ اپنے اصل فرائض منصبی سے غافل ہوکر سرکاری اسکیمات کو چھوڑ کرپرائیویٹ اسکیمات کو ترجیح دے رہا ہے جو کیو ڈی اے ادارے کو مستقبل میں تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے کیو ڈی اے کے ملازمیں کے تنخواہیں اسکیمات اور پروجیکٹ سے وابسطہ ہے لیکن انتظامیہ سرکاری اسکیمات کی بجاے ٹھیکہ داری سسٹم کو پروان چڑھا رہی ہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی صاحب کو ملازمیں کے مسائل کا ادراک نہیں وہ ملازمیں کے مسائل کو حل کرنے کی راہ میں اربوں روپے کمیشن رکاوٹ بنا ہوا ہے اپنے جائز حقوق کیلے آواز بلند کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے گزشتہ ایک ماہ سے کیوڈی اے کے ملازمین سراپا احتجاج ہے مگر انتظامیہ کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ایپکا ملک بھر کے ملازمیں کانمائندہ تنظیم ہے ملازمیں کے عزت نفس اورحقوق کے تحفظ کیلے ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اگر کیوڈی اے انتظامیہ نے ملازمین کونوکریوں پر بحال نہیں کیا اور ملازمیں کے مسائل حل نہیں کیئے تو بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں سخت احتجاجی تحریک شروع کرینگے اگر ممبران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو بند نہیں کیا گیا اگر ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے راست اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اگر زیڈ کے بی جیسے کمپنیوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کیا گیا تو ایپکا بلوچستان میں مکمل احتجاجی تحریک چلانے پہ حق بجانب ھوگی ۔جسکی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں