آن لائن کلاسز، ڈیڈ لائن ختم، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر طلباء آج ملک گیر احتجاجی مظاہر ے و سڑکوں پر بھوک ہڑتال کریں گے
اسلام آباد: ملک بھر میں طلباء کی احتجاجی بھوک ہڑتال،12 جون کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد حکومت اور ایچ ای سی کی جانب سے طلباء کے مطالبات نہ ماننے پر پاکستان بھر میں آج پیر کو صبح 10 بجے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر بھوک ہڑتال کریں گے۔ جس کا مرکزی احتجاجی کیمپ اسلام آباد ایچ ای سی آفس کے سامنے لگایا جائے گا جس میں طلباء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ طلباء اپنے ساتھ لیپ ٹاپ لے کر آئیں اور آئن لائن کلاسز لیتے ہوئےSOP’s کا خاص خیال رکھتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ننگے پیر شرکت کر کے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
Load/Hide Comments


