محکمہ صحت کو تباہ کیا جا رہا ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ:بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت محکمہ صحت بلوچستان اصطلاحات کی بجائے محکمہ کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا ڈی جی صحت میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی تقرری کو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اور اس دفعہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہیں کم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ تمام ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجودوجود ان کی تنخواہیں کاٹ دی گئی ہیں جو باعث تشویش ہے ترجمان نے کہا محکمہ صحت پچھلے دو سالوں میں نہے میڈیکل کالجز کا فنکشنل کرنے کے لئے ڈوموسٹر کو اسپیشل پیکج دیتی آرہی ہے لیکن حال ہی میں محکمہ کی جانب سے ان کے پیکج کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس طرح کے اقدام سے نئے قائم کردہ میڈیکل کالجز کو بے حد متاثر کرسکتی ہے اور فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لیا جاہے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کے پاس کوئی باقاعدہ پالیسی دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ ڈاکٹرز کی سیفٹی کے حوالے تاحال شعبہ صحت کوئی بھی تدابیر نہیں حکومت کو کرونا وائرس سے بچا اور ڈاکٹر کی سیفٹی کے لئے اقدام اٹھا ہے بصورت دیگر ڈاکٹر مجبورا ڈیوٹی نہ دینے پر مجبور ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں