بلوچستان کے طلباءکیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کوٹہ بڑھا کر 14فیصد کردیاگیا
گوادر (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بالخصوص طلبائ و طالبات کو سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کی ترجیح ہے، وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبائ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں کوٹہ 3 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا ہے، گوادر کے ہونہار طلبائ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جو آج وزیراعظم سے اپنا لیپ ٹاپ وصول کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گوادر میں مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک اور گوادر کے طلبائ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود اور فیصل سبزواری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تقریب میں مستحق ماہی گیروں میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیک اور طلبائ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام 2013ئ میں ایک ایک مختصر جامع پروگرام شروع کیا گیا تھا، اسی طرح لیپ ٹاپ پروگرام 2011ئ سے پنجاب میں اور 2013ئ سے وفاق میں شروع کیا گیا لیکن بدقسمتی سے چار سال یہ پروگرام بند رہا، 2011ئ سے 2013ئ کے دوران تقریباً 10 لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر طلبائ و طالبات میں تقسیم کئے گئے۔


