قلات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، ملزمان فرار
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے علاقے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جانبحق، ملزمان فرار، نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل، لیویز زرائع کیمطابق جمعہ اور ہفتے کی درمانی شب نامعلوم مسلح افراد نے نیمرغ کھنڈ کے مقام پر فائرنگ کرکے حبیب الرحمن ولد غلام سرور قوم ساسولی سکنہ نیمرغ کو قتل کردیا لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کیبعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


