تھائی لینڈ ، آتش بازی کے گودام میں دھماکہ ،ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 9افراد ہلاک اور 100زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کے مختلف ہسپتا لوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔زورداردھماکے کی وجہ سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اوردیواروںمیں دراڑیں بھی پڑگئیں۔مقامی گورنر سینن پونگاک سورن نے بتایا کہ دھماکا مارکیٹ میں ایک زیرتعمیرعمارت میں ویلڈنگ کی تکنیکی خراب کے باعث ہوا، عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں