بلوچستان مشترکہ بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کاوزیراعظم ودیگر حکام کے نام کھلا خط

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان مشترکہ بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین محمودخان بادینی نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے نام اپنے ایک کھلا خط میں کہاہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اور عوام کے بار بارنشاندئی اور مطالبہ پر کہ بلوچستان کی تمام خستہ حال سیلاب زدہ اور بند نیشنل ہائی ویز کی جنگی بنیادوں پر درستگی و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں وافر مقدار میں فنڈز اور اضافی گرانٹس فراہم کیا جائے لیکن ہمارے تحریری اور زبانی مطالبات پر یقین دہانی وعدے معاہدے ہم سے کیئے گئے جس کے ثبوت موجودہیں لیکن عملدرآمد کا فقدان رہا آج اسکا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑرہا ہیں بلوچستان کے تمام نیشنل ہائی ویز کی مختلف سیکشن پر پل برج شولڈرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں زمہ دار کون ہے؟دوسرا اہم مسلہ بلوچستان کےنیشنل ہائی ویز پر سے اینٹی اسمگلنگ کے جگہ جگہ چیک پوسٹوں کو ہٹانے کافیصلہ اوراعلانات کےباوجود عملدرآمد کا نہ ہونا کیا کھلا تضاد نہیں ہیں لہذابلوچستان خصوصا رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع بشمول تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز اورعوام اب مزید اینٹی سمنگلنگ کےنام پر قائم غیر ضروری چیک پوسٹوں پر باربار مذید کھڑے کیئے جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے اور نیشنل ہائی ویز پر امن امان قائم رکھنے کے لیے متعلقہ حکام کاموبائل پٹرولنگ گشت پر موقوف کیا جائے نہ کہ چیک پوسٹوں کی برمار کی جائے ہماری ان تعمیری مطالبات سے متعلق گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کےتوسط سے چیرمین نیشنل ہائی وے کے آفس میں طویل میٹنگ ہوئی جس میں ممبر این ایچ اے اور جی ایم بلوچستان بھی موجودتھے اسی طرح چیک پوسٹوں کےمسلہ پرچیئرمین ایف بی آر سےمیٹنگ ہوئی اور وفاقی وزیر ہاشم نوتیزئی کےتوسط سے وزیراعظم پاکستان کو تحریری طور پر برائےراست آگاہ کیا گیا تھا جسکی روشنی میں وزیراعظم ہاس سے چیف سیکریٹری بلوچستان کوایک مراسلہ ارسال ہوئی جو ہوم ڈپارٹمنٹ بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان کےآفسز کے بیچ لٹکا ہوا ہے لہذا بلوچستان سے تعلق رکھنے والےقوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے عوامی نمائندے وفاقی اور صوبائی وزرا بشمول وزیراعلی بلوچستان اورچیرمین سنیٹ آف پاکستان موجودہ حکومت کے اختتام پر گھر جانے سے پہلے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کےجائز اور تعمیری مطالبات پر تمام خستہ حال نیشنل ہائی ویزکی۔مکمل درستگی اور مستقل بحالی کےلیئےفوری وافر مقدار میں فنڈز جاری کروانے کےآرڈر کروائیں اور تمام نیشنل ہائی ویز خصوصا این چالیس تفتان روٹ سےاینٹی سمنگلنگ کے جگہ جگہ چیک پوسٹوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کراکر بطورتعویز ان کی کاپیاں اپنے اپنے حلقہ انتخاب پر ضرورلائیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں