الٹے سیدھے قوانین بنانے پر ن لیگ سے گلہ ہے، حق کی بات کرنیوالا نشانہ بنے گا، طاہر بزنجو

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ الٹے پولٹے قوانین پر پی پی سے توگلہ نہیں لیکن مسلم لیگ(ن) سے سخت گلہ ہے ،رک رک کر سانس لینے والی جمہوریت کی موت بل میں ہوگی ،آج جو قانون کی زد میں آئے گاکل کمزورطبقات مظلوم اقوام کی بات کرنے والے نشانہ بنیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ بدقسمتی سے سارے بڑے فیصلے دوبڑی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کررہی ہے پی ڈی ایم میں جماعت جماعتیں ہیں پی پی سے ہمیں کوئی گلہ نہیں کیونکہ وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں لیکن مسلم لیگ(ن) سے ہمیں سخت گلہ ہے اس جتنے بھی الٹے پلٹے قانون سازی کی ہے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا آج جو بل پیش کیاگیا وہ جمہوریت پر کھلا حملہ ہے یہ آپ کا رک رک کر سانس لینے والی جمہوریت کی موت نظرآرہی ہے جو لوگ اس بات پر خوش ہے کہ اس قانون کی زد میں کوئی اور آئے گا میرے الفاظ یاد رکھیں کل اس ملک میں جو بھی آئین وپارلیمنٹ کی بات کرے گا مظلوم اقوام ،کمزور طبقات کی بات کرے گا سب سے پہلے وہ اس کانشانہ بنیںگے ہم بل کومسترد کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں