اوتھل کے دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا اعزاز، عمدہ کارکردگی پر بلوچستان فٹ بال ٹیم کیلئے منتخب

اوتھل (این این آئی) اوتھل فٹ بال کلب کے دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا اعزاز، اوتھل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے دو کھلاڑی بلاول علی اور عبدالمجید وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام بلوچستان لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبائی سطح پر بلوچستان ٹیم کے لئے سلیکٹ ہوگئے ہیں،کھیلوں اور عوامی حلقوں کا خوشی کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے دو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت اوتھل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان فٹبالر بلاول علی اور عبدالمجید نے وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام بلوچستان لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبائی سطح پر بلوچستان ٹیم کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔ کھیلوں اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سلیکٹ ہونا نہ صرف لسبیلہ بلکہ اوتھل کے لیئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔اگلے چند ہفتوں کے دوران اوتھل سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور میں منعقد ہونے والے فٹ بال کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ، واضح رہے کہ لاہور کے میدانوں کو فتح کرنے کے بعد یہ نوجوان قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بن سکیں گے ، دونوں نوجوانوں کی کامیابی و بہترین کارکردگی پر ان کے کلب ممبران اور ساتھی کھلاڑیوں سمیت دونوں نوجوانوں کے والدین ان کی مزید کامیابی کے لئے دعا گو ہیں جبکہ تمام شائقین فٹ بال نے اوتھل کے نوجوانوں کی کامیابی پر دونوں کھلاڑیوں و ان کے والدین اور اوتھل فٹ بال کلب اوتھل کی تمام منیجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے اور ٹیم کے سیکریٹری عبدالواحد سومرو ، کوچ شفیع بھائی جان کی ٹیم کی بہتری اور علاقے می

اپنا تبصرہ بھیجیں