پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو منی بل کی منظوری ناکام بنانے کی تجویز دیدی
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو منی بل کی منظوری ناکام بنانے کی تجویز دے دی۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے بغیر بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے منی بل کی منظوری کو ناکام بناکر نجات حاصل کی جا سکتی ہے، اپوزیشن کے پاس موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ منی بل کی منظوری کو ناکام بنانے کے لئے تمام اپوزیشن متحد ہو، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت تمام کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جمہوری قوتوں سے مشاورت کر کے اور متحد ہوکر منی بل کی منظوری کو ناکام بنا کر موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرے، موجودہ حکومت کا گھر جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
Load/Hide Comments


