بلوچستان ہائی کورٹ کا صوبے میں انتظامی آفیسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لگانے پر اظہار برہمی صوبائی حکومت سے آج جواب طلب کرلیا

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کا صوبے میں انتظامی آفیسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لگانے پر اظہار برہمی صوبائی حکومت سے آج جواب طلب کرلیا، بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سڑکوں کے درمیان میڈین پر ٹف ٹائلز نصب کرنے کے کیس میں حکومت بلوچستان سے انتظامی آفیسر کو منصوبے کا پروجیکٹ ڈائر یکٹر تعینات کرنے پر جواب طلب کرلیا ہے، عدالت نے استفسار کیا ہے کہ آیا انتظامی آفیسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کمیشن اور قوانین میں اجازت ہے کہ نہیں جبکہ کسی بھی انتظامی آفیسر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنا سپریم کورٹ آف پاکستان کے قوانین کی خلاف وزری ہے یا نہیں اس حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے آج کیس کی سماعت میں جواب دائر کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں