خاران، اسٹیڈیم میں فیسٹیول کے دوران بم حملہ
خاران، شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں جاری والی بال کے فیسٹول کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملہ۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے سے شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور گراﺅنڈ میں موجود کھلاڑی اور شائقین نے گراﺅنڈ خالی کردیا۔ دھماکے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملازمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


