نواب رئیسانی کے میر شفیق اور اسد مینگل سے رابطے، مصالحتی کمیٹی کو وڈھ پہنچنے کی ہدایت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وڈھ میں جاری کشیدگی اور فائرنگ روکنے کیلئے چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی میر شفیق الرحمٰن مینگل اور سردار اسد مینگل سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جنگ روکنے کے حوالے سے انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے کنوینر وڈیرہ غلام سرور موسیانی کو کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے وڈھ پہنچے کی تلقین کی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی کی ہدایت پر وڈیرہ غلام سرور موسیانی مصالحتی کمیٹی کے ہمراہ وڈھ پہنچیں گے۔
Load/Hide Comments


