وڈھ میں حالات بدستور کشیدہ، گھر میں راکٹ گرنے سے بچی زخمی، علاقے میں خوف و ہراس
وڈھ(انتخاب نیوز) وڈھ میں کشیدگی کا دوبارہ آغاز، کلی حاجی پیر محمد میں حیات خان کے گھر میں راکٹ گرنے سے ایک بچی شدید زخمی۔ مکینوں نے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ زخمی کو اسپتال پہنچایا جائے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ میں تین گھنٹوں سے جاری فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے رک گیا تھا لیکن اب دوبارہ کچھ وقفے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ فریقین میں دوبارہ تصادم کے خطرے کے باعث مقامی آبادی انتہائی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ انہوں نے عمائدین سے جنگ بندی روکنے کی استدعا کی ہے۔
Load/Hide Comments


