آرمی چیف جنرل کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس ہوا، جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل کے مغربی سرحد پرمثبت اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس میں شرکا نے قومی اداروں کے ساتھ مل کرحالات کو معمول پرلانے کا مشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس میں بھارتی جارحیت اور دہشتگرد گرو ں کی کھلے عام حمایت کو خصوصی طور گفتگو کی گئی۔ شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بےنقاب کرتےرہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورونا کے خلاف حکومت کی مہم کا بھرپور حمایت کا عزم کیا گیا۔ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔کانفرنس میں ٹڈی دل سے نمٹنے اور دستیاب وسائل کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا جائزہ لیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور تینون سروسز چیفس نے انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا تھا۔فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں