تخریب کاری میں اضافہ، زمینی حقائق بتارہے ہیں الیکشن 6 سے7 ماہ میں ہوں گے، سینیٹر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کی آڑ میں ریاست پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، الیکشن سے پہلے تخریب کاری بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں کرنی چاہیئں. سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کی تاریخ دے، نگراں حکومت کی ترجیح ہوگی کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، جب تک حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،الیکشن نہیں ہوں گے سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں بھی صاف اور شفاف انتخابات کی بنیادی شرط ہے، زمینی حقائق بتارہے ہیں الیکشن 6 سے7 ماہ میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حق کی آڑ میںریاست پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی تشدد کا راستہ کسی کو نہیں دینا چاہیئے، الیکشن سے پہلے دہشت گردی بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے، تخریب کاری کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔


